Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بریانی اور موٹر سائیکل کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو جنت کی پیشکش

لاہور جلسے میں جانے والے جنت میں جائیں گے، لیگی
شائع 17 اکتوبر 2023 06:16pm

بریانی اور موٹر سائیکل کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو جنت کی پیشکش کردی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری اسد الرحمان سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کرنے والوں کو جنت کی پیشکش کرنے لگے۔

کمالیہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا لیگی رہنما چوہدری اسد الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کا استقبال کریں، جنت میں جائیں، جو کمالیہ میٹنگ میں موجود ہیں وہ بھی جنتی ہیں۔

مزید پڑھیں

مسلم لیگ ن کا پارٹی پر تنقید کرنے والے رہنماؤں کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ

نوازشریف کا استقبال، لیگی قیادت نے ’خصوصی ملبوسات‘ تیار کروالیے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما قومی اسمبلی کی رکنیت سےمستعفی

چوہدری اسد الرحمان نے یہ بھی کہا کہ جو لاہور جلسے کے لیے جائیں گے وہ بھی سیدھے جنت میں جائیں گے۔

PMLN

Nawaz Sharif

kamalia

pmln workers

chaudhry asad ur rehman