Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آن لائن شاپنگ کے پلیٹ فارمز کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کا انکشاف

اے این ایف نے پیشہ ور گروہ کے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا
شائع 17 اکتوبر 2023 03:58pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ملک میں اب آن لائن شاپنگ کے پلیٹ فارمز کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے، اے این ایف نے اسمگلنگ میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈرون طیاروں اور دیگر مختلف ذرائع کے مطابق اب مافیا نے آن لائن شاپنگ کے پلیٹ فارمز کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ شروع کردی ہے، تاہم اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اس کی بھی کھوج لگاکر 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

اے این ایف نے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے پیشہ ور گروہ کے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، اور ان کے قبضے سے 33 پارسلز میں موجود 53 کلو سے زائد چرس، ڈیڑھ کلو آئس اور ایک کلو افیون برآمد کرلی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی انٹرنیٹ کے ذریعے اسمگلنگ کی اطلاع موصول ہونے پر کی گئی، گروہ انٹرنیٹ شاپنگ پلیٹ فارم پر کمپنیاں رجسٹرد کر کے اسمگلنگ کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے بھارت جانے والا ڈرون پاکستان میں دھر لیا گیا

اے این ایف کے مطابق تحقیقات میں مزید افراد کی شناخت ہوئی، ملزمان کا تعلق ملک کے مختلف صوبوں سے ہے، اور بڑے ای کامرس پلیٹ فارم کے ملازمین کا اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا امکان ہے۔

drugs

drugs case

Drugs Smuggling