Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: حساس ادار ے کا ملازم بن کر عوام کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

ملزم اغواء کی واردات میں ملوث تھا، پولیس
شائع 17 اکتوبر 2023 03:19pm
فوٹو:اسلام آباد پولیس (ایکس اکاونٹ)
فوٹو:اسلام آباد پولیس (ایکس اکاونٹ)

اسلام آباد پولیس نے خود کو حساس ادار ے کا ملازم ظاہرکرنے والا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم اغواء کی واردات میں ملوث تھا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق انسداد چوری اور ڈکیتی یونٹ نے خود کو حساس ادار ے کا ملازم ظاہر کرکے عوام کو لوٹنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم اغواء کی واردات میں ملوث تھا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 قیمتی گاڑیاں، 3 لاکھ روپے، موبائل فون، حساس ادار ے کا جعلی سروس کارڈ، ٹوپی اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد ہوئی ہے۔

islamabad police