Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایندھن نہ ملنے پر پی آئی اے کی 24 گھنٹوں میں 20 پروازیں منسوخ، 3 ہزار مسافر متاثر

معتمرین احرام کی حالت میں کئی گھنٹوں سے ایئرپورٹ پر پھنسے رہے
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2023 02:14pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

ایندھن نہ ملنے کے باعث پی آئی اے کی 24 گھنٹے میں 20 پروازیں منسوخ ہوگئیں اور 3 ہزار سے زائد مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایندھن نہ ملنے پر پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوگیا ہے، 24 گھنٹوں میں قومی ایئرلائن کی 20 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے 2 ہزار سے زائد مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ اندرون ملک پروازوں کی تاخیر پر ایک ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمرے کے لیے جانے والے معتمرین احرام کی حالت میں کئی گھنٹوں سے ایئرپورٹ پر پھنسے رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مالیاتی مسائل میں گھرا قومی ادارہ پی آئی اے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو ادائیگیاں نہیں کرسکا،

وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن 2023ء کے ٹکٹوں کی مد میں ادائیگیاں کرنی تھیں، تاہم وزارت مذہبی امور کی جانب سے بھی پی آئی اے کو 550 ملین روپے کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔ اور قومی ایئرلائن کے کیش فلو کی وجہ سے پی ایس او کو بروقت ادائیگیاں بھی نہیں ہو پا رہیں۔

PIA

PIA Flight

PIA Loss