Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزن کم کرنا ہے تو کھیرے کو ایسے کھائیں

کھیرے صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند اورغذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں
شائع 17 اکتوبر 2023 12:17pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

خواتین اپنی ڈائٹ کو متوازن رکھنے کے لیے بہت سے جتن کرتی ہیں، اکثر تو اس مقصد کے لیے اپنی غذا میں سلاد کے علاوہ ہر قسم کے کھانوں کو خیربادکہہ دیتی ہیں۔

سبزیوں میں کھیرے ہماری صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں اورغذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور ان میں مختلف قسم کے وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔

کیونکہ یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے ، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کو روکنے ، ہاضمہ کو بہتر بنانے اور یہاں تک کہ کینسر سے لڑنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

کھیرے سلاد اور اسنیکنگ میں مزیدار ہوتے ہیں، ہم میں سے بہت سے لوگ کھیرے کا اچار گھر پر رکھتے ہیں۔ کھیرےسے لطف اندوز ہونے کے لیے انہیں کچل کر یا ’میش‘ کر کے بھی کھا سکتے ہیں۔

بہتر ذائقہ حاصل کرنے کے لیے

عام طور پر کھیرے کھانے سے پہلے ہم انہیں دھوتے اور ٹکڑوں میں کاٹتے ہیں لیکن ایک اور طریقہ ہے جس میں بظاہر انہیں ایک ہی طریقے سے کاٹا نہیں جاتا کیونکہ جو لوگ کھیرا کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں وہ اصرار کرتے ہیں کہ اسے پہلے ہی کچل دینا چاہئیے۔

چاقو کا استعمال کرتے ہوئے کھیرے کو اس کی جلد سے آہستہ آہستہ چپٹا کریں۔ میش کرنے سے نہ صرف اس کا ذائقہ بہتر ہوتا ہے بلکہ آپ کے سلاد میں موجود دیگر اجزاء کو بھی سبزی کے ذریعہ زیادہ آسانی سے جذب کرنے کی اجازت ملتی ہے۔

کھیرے کو کچلنے کے لیے اس طریقہ کا استعمال کریں:

پہلے اسے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور پھر انہیں ایک بڑے چاقو کی فلیٹ سائیڈ سے کچل دیں -جیسے آپ لہسن کو کچلتے ہیں زور دینے کی ضرورت نہیں بلکہ صرف ہلکے سے دبانے سے کام چلے گا۔ اب انہیں کاٹ لیں اور کھائیں۔

##مزید پڑھیں:

کھیرا: صحت کے مسائل کا ’ون اسٹاپ‘ حل

کھیرے کا استعمال کریں اور صرف 7 دن میں وزن گھٹائیں

آج کا ٹوٹکا: کھیرے کا کچرا کبھی نہ پھینکیں

اگر آپ وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور نشاستہ والے کاربوہائیڈریٹس سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے کچلے ہوئے یا میش شدہ کھیرے ایک بہترین متبادل ہیں۔

کھیرے میں کوئی کیلوریز اور کسی قسم کی چربی نہیں ہوتی ہے ، پھر بھی یہ ناقابل یقین حد تک فوائد سے بھرپور ہیں ۔

Cancer

Diabetes

Women

Heart disease

Salad

Dieting

lifehacks

BLOOD PRESURE

Crushed Cucumber

snacks