Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بیلجیئم: مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 سویڈش شہری ہلاک

فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 17 اکتوبر 2023 10:00am
فرانزک سروس کے پولیس افسران سڑک پر شواہد کی تلاش کر رہے ہیں۔ اے ایف پی
فرانزک سروس کے پولیس افسران سڑک پر شواہد کی تلاش کر رہے ہیں۔ اے ایف پی

بیلجیئم کے شہر برسلز میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کردیا ،مارے جانے دونوں افراد سویڈن کے شہری تھے۔

بیلجیئم کے وزیراعظم نے اس واقعے کو دہشتگردی قراردیا ہے۔ واقعے کے بعد بیلجئم میں سیکورٹی الرٹ کردی گئی ہے۔

یلجیئم کے میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد نے سویڈن اور بیلجیئم کے درمیان کھیلے جانے والے فٹبال میچ کیلئے قبل سویڈش ٹیم کی شرٹس پہن رکھی تھیں۔

بیلجیئم کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان گروپ ایف کے یورپی کوالیفائر میچ کو ہاف ٹائم پر روک دیا گیا تھا۔

بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی، کہ متاثرین سویڈش تھے۔

مشتبہ حملہ آور نے،جو خود کو عبدالسلام ال گیلانی کہتا ہے، نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ وہ داعش (ISIS) کا رکن ہے۔

وفاقی پراسیکیوٹر کے دفتر کے ترجمان ایرک وان ڈیوئس نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا دعویٰ پوسٹ کیے جانے کے بعد ممکنہ دہشتگردی کے محرکات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

وفاقی پراسیکیوٹر نے کہا کہ زخمی ہونے والا تیسرا شخص ایک ٹیکسی ڈرائیور تھا۔

پراسیکیوٹر نے برسلز کے رہائشیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خطرہ ختم ہونے تک گھر کے اندر ہی رہیں۔

بیلجیم پیر کی شام یورو 2024 کوالیفائنگ میچ میں سویڈن کی میزبانی کر رہا تھا۔ 35,000 شائقین کے سامنے یہ میچ فائرنگ کے مقام سے کچھ دورنیشنل اسٹیڈیم میں تھا اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہاف ٹائم میں روک دیا گیا تھا۔

Brussels

Europe

Sweden