Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

فرقہ وارانہ قتل کیس میں عمر قید کی سزا کالعدم قرار، 2 ملزمان بری

سندھ ہائیکورٹ نے ابو تراب اور فیصل محمود کی اپیلیں منظور کرلیں
شائع 16 اکتوبر 2023 08:11pm
سندھ ہائیکورٹ نے فرقہ وارانہ قتل کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے کر 2 ملزمان بری کرنے کا حکم۔ فوٹو ــ فائل
سندھ ہائیکورٹ نے فرقہ وارانہ قتل کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے کر 2 ملزمان بری کرنے کا حکم۔ فوٹو ــ فائل

سندھ ہائیکورٹ نے فرقہ وارانہ قتل کیس میں سزا کےخلاف دو ملزمان کی اپیلوں پرفیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو بری کردیا۔

عدالت عالیہ نے ابو تراب اور فیصل محمود کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گیے، پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے یکم جنوری 2022 کو دونوں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

سرکاری وکیل کے مطابق ملزمان نے مدرسے سے واپس آنے والے شہری حسن پر فائرنگ کی تھی، ملزمان کی فائرنگ سے حسن جاں بحق ہوگیا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ 2014 میں گلشن اقبال تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

karachi

Sindh Police

Sindh High Court