پیٹرول کی قیمت کم ہوچکی سرکاری ادارے اب مہنگائی کم کرائیں، نگراں وزیراعظم
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پرائس کنٹرول کے سخت طریقہ کار کو فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت کم ہوچکی سرکاری ادارے اب مہنگائی کم کرائیں۔
نگران وزیر اعظم نے پرائس کنٹرول کے سخت طریقہ کار کو فعال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ٹویٹ میں نگراں وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر اہم پالیسی بیان دیا ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے نتیجے میں، میں نے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ حکام کو پرائس کنٹرول کے سخت طریقہ کار کو فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ تمام وزرائے اعلیٰ سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضروری اشیاء اور خدمات کی قیمتیں اسی طرح کم کی جائیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ پاکستانی عوام تک پہنچانے کے لیے تمام کوشیشں کی جائیں۔
مزید پڑھیں
نگراں وزیراعظم 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
نگراں وزیراعظم کے وزراء اور سیکرٹری کو ہٹانے کی درخواست قابل سماعت قرار
نگراں وزیراعظم کی شپ یارڈز کی تعمیر کے منصوبے تیز کرنے کی ہدایت
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکاری ادارے اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
Comments are closed on this story.