Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سے جعلی پاسپورٹ کا اجراء: معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

کمیٹی 15 دن کے اندر اپنی رپوٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گی
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 11:18pm

پاکستان سے 12 ہزار 96 مبینہ جعلی پاسپورٹ کے اجراء کے معاملے پر وزارت داخلہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ کمیٹی 15 دن کے اندر اپنی رپوٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔

سعودی حکومت نے 12 ہزار 96 مبینہ جعلی پاسپورٹ پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کیے تھے، وزارت داخلہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی، جس کی سربراہی ڈاریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کریں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی کاپی آج نیوز نے حاصل کرلی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ایف آئی اے وزارت داخلہ اور نادرا کا ایک ایک نمائندہ کمیٹی میں شامل ہوگا، اسٹنٹ ڈاریکٹر ایڈمن پاسپورٹ کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔

کمیٹی پاسپورٹ کے اجراء میں کوتاہی کا پتہ لگائے گی اور اس بات کا بھی تعین کرے گی کہ کن ادراروں کی ملی بھگت سے جعلی پاسپورٹ استعمال ہوئے۔

مزید پڑھیں

غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو سفارتخانوں کے تعاون سے واپس بھیجا جائے گا، اسلام آباد پولیس

افغان باشندوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے 20 ملزمان گرفتار

کمیٹی پاسپورٹ ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی ذمہ داری کا تعین کرے گی مستقبل میں ان خطرات کو کیسے روکا جا سکتا ہے، اس پر تجاویز بھی جمع کرائے گی جبکہ کمیٹی 15 دن کےاندر اپنی رپوٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔

Saudi Arabia

اسلام آباد

investigation

interior ministry

fake passport

fake passport pakistan

High level committee