بینک سے سوا کروڑ روپے لوٹنے والے 4 ملزمان گرفتار، 29 لاکھ روپے برآمد
فیصل آباد کے دو بینک لوٹنے والے بین الصوبائی گینگ کے سرغنہ سمیت چار ملزمان کو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 29 لاکھ روپے اور جدید اسلحہ برآمد کیا گیا۔
سی پی او فیصل آباد علی ضیاء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں چند روز قبل بینک سے سوا کروڑ روپے لوٹنے والے بین الصوبائی گینگ کے چار ملزمان کا سراغ جیو فینسنگ، سی آر او، فیس میچنگ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لگایا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور وہ بینک اور مختلف پرائیویٹ اداروں میں بطور چوکیدار ملازمت کرتے تھے۔
سی پی او فیصل آباد علی ضیاء کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بینک لوٹنے سے قبل کئی روز تک پلاننگ اور ریکی کی جبکہ مقامی سہولت کار نے انہیں رہائش اور اسلحہ فراہم کیا۔
علی ضیاء کے مطابق گروہ کا سرغنہ ملزم شاہ زمان 2018 میں راولپنڈی میں بھی بینک ڈکیتی میں ریکارڈ یافتہ نکلا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
فیصل آباد میں 5 ملزمان کی بینک میں ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی
بینک ڈکیتی، 5 ڈاکو 3 منٹ میں 50 لاکھ روپے اور موبائل لوٹ کر فرار
ملزمان سے 29 لاکھ روپے اور جدید اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے تاہم مزید تفتیش کا عمل ابھی جاری ہے، جلد ہی گروہ کے دیگر تین ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.