Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سری لنکا کی مسلسل تیسری شکست، آسٹریلیا کو ورلڈکپ میں پہلی کامیابی مل گئی

کینگروز نے 210 کا ہدف 36 ویں اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 09:47pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

بھارت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے 14 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد میگا ایونٹ میں کینگروز کو پہلی کامیابی مل گئی۔

لکھنئو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2023 کے 14 ویں میچ میں سری لنکا کے 210 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 35.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔

لکھنئو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکن اوپنرز کی جانب سے شاندار آغاز فراہم کرنے کے باوجود سری لنکا کی پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی بیٹنگ

سری لنکا کی طرف سے پتھم نسانکا اور کوسل پریرا نے اننگز کا شاندار آغاز کرتے ہوئے ٹیم کو 125 رنز کا آغاز فراہم کیا، دونوں اوپنرز بیٹر نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

پتھم نسانکا نے 8 چوکوں کی مدد سے 67 گیندوں پر 61 رنز اسکور کیے، وہ آسٹریلوی کپتان اور فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد کوسل پریرا نے اپنی اننگز جاری رکھی لیکن جلد ہی وہ بھی 12 چوکوں کی مدد سے 82 گیندوں پر 78 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

پتھم نسانکا اور کوسل پریرا کے بعد کوئی بھی سری لنکن بیٹر کریز پر جم کر نہ کھیل سکا، ون ڈاؤن پر آنے والے کوسل مینڈس محض 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، وہ ایڈم زیمپا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد سدیرا سمارا وکرما کو بھی ایڈم زیمپا کا شکار بنے، وہ 8 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ چارتھ اسالنکا نے 25، دھننجایا ڈی سلوا نے 7، ڈونیتھ ویلالیگے نے 2 ، چمیکا کرونارتنے نے 2 رنز اسکور کیے جب کہ مہیش تھیکشنا صفر پر بولڈ ہوئے، لاہیرو کمارا نے 4 رنز اسکور کیے۔ دلشان مدوشنکا صفر پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سری لنکا کے 8 بلے باز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے عمدہ بولنگ ایڈم زیمپا نے کی، انہوں نے اپنے 8 اوورز میں 26 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جبکہ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گلین میکسول ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل بارش کے باعث کھیل کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔

آسٹریلیا کی اننگز

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز مایوس کن رہا اور چوتھے اوور میں ہی 24 رنز کے مجموعی اسکور پر 2 وکٹیں گر گئیں۔

چوتھے اوور میں 24 رنز کے مجموعی اسکور پر دلشان مدوشناکا نے آسٹریلیا کے 2 بلے بازوں کو ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین کی راہ دکھا دی، ڈیوڈ وارنر 11 اور اسٹیون اسمتھ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پندرہویں اوور میں 81 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کی تیسری وکٹ گری جب اوپنر بیٹر مچل مارش عمدہ کھیلتے ہوئے 9 چوکوں کی مدد سے 51 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے اور دوسرا رنز لینے کی کوشش میں مینڈس کی تھرو پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔

29 ویں اوور میں 158 کے مجموعی اسکور پر مارنوس لبوشین 40 رنز بناکر مادھو شناکا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئےجبکہ 34 ویں اوور میں جوش انگلس 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 58 رنز بناکر دونیتھ ویلالگے کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

گلین میکسویل نے 31 اور مارکس اسٹونس نے 20 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور یوں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 35.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

سری لنکا کی طرف سے سب سے عمدہ بولنگ دلشان مدوشنکا نے کی، انہوں نے اپنے 9 اوورز میں 38 رنز دے کر آسٹریلیا کے 3 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ڈونیتھ ویلالگے نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ آسٹریلیا کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

شاندار بولنگ پر آسٹریلیا کے ایڈم زمپا مین آف دی میچ قرار پائے، انہوں نے 8 اوورز میں 45 رنز دیکر 4 وکٹیں لیں۔

سری لنکا سے میچ میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر دس سے 8 ویں پوزیشن پر آگیا جبکہ سری لنکا آٹھ سے نویں نمبر پر چلا گیا اور نیدرلینڈز دسویں نمبر پر ہے۔

ابتدائی 2 میچز میں بھارت اور جنوبی افریقا سے شکست کے بعد آسٹریلیا کو ایونٹ میں پہلی کامیابی ملی ہے، جس کا اگلا میچ 20 اکتوبر کو پاکستان سے بنگلورو میں ہے۔

دوسری طرف سری لنکا کو آسٹریلیا سے شکست کے بعد جنوبی افریقا اور پاکستان کے بعد میگا ایونٹ مسلسل تیسری بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں دونوں ہی ٹیمیں پہلی کامیابی کی منتظر تھیں، اس سے قبل دونوں نے 2 ،2 میچ کھیلے ہیں مگر ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

سری لنکن ٹائیگرز کو پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں 102 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اسی طرح آسٹریلیا کو پہلے میچ میں میزبان بھارت نے 6 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے کینگروز کو 134 رنز سے شکست دی۔

میچ کا ٹاس

لکھنئو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان کوسال مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ہمیں انجری مسائل کا سامنا ہے، اس وکٹ پر 200 سے 300 رنز کا اچھا اسکور ہوگا۔

کوسال مینڈس نے بتایا کہ ٹیم میں داسن شناکا اور متیشا پتھیرانا کی جگہ چمیکا کرونارتنے اور لاہیرو کمارا کو شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پچھلے ایک دو دن اچھی ٹریننگ کی، آسٹریلوی ٹیم نے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

سری لنکن ٹیم

سری لنکن ٹیم میں کپتان کسال مینڈس، کسال پریرا، پتھم نسانکا، سدیرا سمارا وکراما، چریتھ اسالانکا، دھننجایا ڈی سلوا، چمیکا کرونا رتنے، دونیتھ ویلالگے، مہیش تھیکشانا، دلشان مدوشناکا اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم

آسٹریلوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، جوش انگلس، گلین میکسول، مارکس اسٹونس، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا اور پاتھوم نسانکا نے بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے 8 اوورز میں 42/0 کا ہندسہ عبور کیا۔

دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ کا آغاز لگاتار دو شکستوں کے ساتھ کیا ہے اس لیے آج کے میچ میں فتح حاصل کرنا دونوں کے لیے ہی نہایت اہم ہے۔

لکھنؤ میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم اکانہ اسٹیڈیم کی پچ غیر متوقع نظرآتی ہے ۔

سری لنکن ٹیم نے 17 اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 96 رنز اسکور کیے ہیں۔

آسٹريليا کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ، مارنس لبوشین، جوش انگلس، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (کپتان)، ایڈم زامپا اور جوش ہیزل ووڈ۔

سری لنکا کی ٹیم میں کون کون شامل

آسٹریلیا کے خلاف سری لنکن اسکواڈ میں کوشل پریرا، کوشل مینڈس، کوشل مینڈس، سدیرا سماراوکرما، چرتھ اسلانکا، دھننجیا ڈی سلوا، دونتھ ویلاجے، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا، لہیرو کمارا اور دلشان مدوشنکا شامل ہیں۔

Australia

Sri Lanka

ICC ODI WORLD CUP 2023