Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالہ: 2 فلسطینی طالبعلموں پر تیز دھار آلے سے حملہ

واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
شائع 16 اکتوبر 2023 01:13pm
متاثرہ طالب علم خلدون اور عبدالکریم گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہیں - تصویر/ نمائندہ آج نیوز
متاثرہ طالب علم خلدون اور عبدالکریم گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہیں - تصویر/ نمائندہ آج نیوز

گوجرانوالہ کے میڈیکل کالج میں زیر تعلیم دو فلسطینی طالب علموں کو مسلح افراد نے تیزدھار آلے سے حملہ کرکے زخمی کردیا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تھانہ سروپ کے علاقہ میں زیر تعلیم دو فلسطینی طالب علموں کو مسلح افراد نے تیزدھارآلے سے حملہ کرکے زخمی کردیا، متاثرہ طالب علموں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ طالب علم خلدون اور عبدالکریم گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہیں اور اسی عمارت غیر ملکی طالبات بھی رہائش پذیر ہیں۔

پولیس نے کہا کہ کچھ اوباش نوجوانوں کی جانب سے غیرملکی طالبات کو چھیڑنے سے منع کرنے پر چند روز قبل غیر ملکی طالب علموں کی ملزمان کے ساتھ نوک جھونک بھی ہوئی تھی۔

جس کے بعد اوباش نوجوانوں نے غیر ملکی طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پاکستان

Gujranwala