Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، اسموگ میں کمی امکان

بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی
شائع 16 اکتوبر 2023 11:51am
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ساتھ ہی فضائی آلودگی خصوصاً اسموگ میں بھی کمی آنے کا امکان ہے۔

ننکانہ، خانیوال، پتوکی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شرقپور، پاکپتن، بورے والا، جلال پور پیر والا، شجاع آباد، داؤد خیل اور بہاولپور سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں گزشتہ رات سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں جہاں بارش سے موسم خوش گوار ہوا ہے وہی فضائی آلودگی خصوصا اسموگ میں بھی کمی آئی ہے اور بارش کے بعد اسموگ سے نجات ملنے کا بھی امکان ہے۔

مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی، نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا، جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

punjab

Rain