Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

روکھے جھڑتے بالوں سے پریشان نہ ہوں، کیلا انہیں نئی زندگی دے سکتا ہے

کیلا پوٹاشیم، سلیکا، میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے
اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 01:37pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

کیلا فاسفورس کی کمی پوری کرنے کا بہترین حل ہے جسے بیشتر مائیں بچے کی پہلی غذا کے طورپربھی استعمال کرتی ہیں۔ لیکن اس میں نہ صرف صحت بلکہ آپ کے بالوں کے لیے بھی بہترین غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں ۔

کیلا اپنی موئسچرائزنگ خصوصیات کے لئے جانا جاتا ہے اور جس طرح کیلا چھیلنے اور کھانے میں آسان ہے بالکل اسی طرح اسے لگانا بھی اتنا ہی آسان ہے۔

اس میں موجودغذائی اجزاء جو آپ کے بالوں کی نشوونما کے لیے انتہائی ضروری ہوتے ہیں لہذا اگر آپ کو بالوں کے جھڑنے کے مسائل کا سامنا ہے اور آپ صحیح مصنوعات کی تلاش میں ہیں توان گھریلو ٹوٹکوں کو آزمائیں۔

کیلے کا ماسک یابالوں پرصڑف اس کا گودا لگانے سے آپ کو واضح فرق محسوس ہوگا۔

بال کیوں جھڑتے ہیں؟

اگر آپ کے بال بہت زیادہ ٹوٹتے ہیں یا ان کی نشوونما کم ہے تو یہ بالوں کا جھڑنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تمام صحت مند بالغ افراد کے صرف سرمعمول کے مطابق روزانہ سوبال گرتے ہیں اور اس کی وجوہات کچھ بھی ہو سکتی ہیں جیسے ہیئر اسٹائلنگ ، حمل، اسقاط حمل، دودھ پلانے، مینوپاز،اور اینڈوکرائن ڈس فنکشن جیسے حالات خواتین میں بالوں کے جھڑنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

بالوں کی نشوونما کے لیے کیلے کیوں ضروری

طبی ماہرین کے مطابق کیلا پوٹاشیم، سلیکا، میگنیشیم، اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن سی، فائبر، قدرتی تیل کے ساتھ ساتھ پروٹین سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ اس کے چھلکے میں غذائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو خواتین میں بالوں کے جھڑنے کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

کیلے اور دہی کا ماسک

گرتے بالوں کے لئے یہ ایک بہترین ماسک ہے دہی میں موجود کیلشیم اور پروٹین کی مقدار آپ کی جلد اور بالوں کی صحت کے لیے مفید ہوتی ہے۔

اسکے لئے 2 عدد کیلے اور دہی کا پیسٹ بنا لیں اور اسے 15 منٹ کے لئے لگا رہنے دیں پھر سر کواچھی طرح دھولیں یہ آپ کے سرکو نمی دینے میں مدد کرتا ہے۔ آپ اسے ہفتے میں دو بار سر پر لگا سکتے ہیں۔

کیلے اور ایواکاڈو کا ماسک

وٹامن ای اور بائیوٹن سے بھرپور ایواکاڈو کو کیلے کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ان دونوں اجزاء کا پیسٹ بنائیں اور اسے اپنے سر پر لگائیں 15 سے 30 منٹ کے لئے سر پرلگا رہنے دیں اسکے بعد ہلکے شیمپو کا استعمال کرتے ہوئے سردھولیں۔

کیلے اور شہد کا ماسک

شہد اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ ہے اور اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے کیلے کو شہد کے ساتھ ملا کرسرکی خشکی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور بالوں کی دوبارہ نشوونما میں تیزی آتی ہے۔

شہد اورکیلے دونوں کا پیسٹ بنا کر اسے 15 منٹ کے لیے اپنے سر پر لگا رہنے دیں اور پھر اسے دھو لیں۔

##مزید پڑھیں:

روکھے بال کس وٹامن کی کمی کی علامت ہیں؟

کنگی میں بال ٹوٹنے کی وجوہات ۔ ۔ ۔ ؟

بالوں میں گھنگریالا پن لانے کے لیے اب پارلرجانے کی ضرورت نہیں

کیلے اور ایلو ویراکا ماسک

جھڑتے بالوں کو روکنے کے لیے ایلوویرا نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس میں موجود پروٹیولائیٹک انزائمز متاثرہ بالوں کے خلیوں کی مرمت کرتے ہیں، جس کی وجہ سے بال گرنے یا ٹوٹنے کے بجائے صحت مند ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

کیلے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر اسمیں ایلو ویرا کا گودا شامل کریں اور اسےبلینڈ کر لیں۔ اس پیسٹ کو اپنے سر پر 15 سے 30 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر اچھےشیمپو کا استعمال کرتے ہوئے سردھولیں۔

ایلوویرا بالوں کے لیے قدرتی کنڈیشنر کا بھی کام کرتا ہےیہ بیٹا کیروٹین اور وٹامن کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔

ماہرین کے مطابق جہاں تک کیلے کھانے کی بات ہے تو ان کا زیادہ استعمال دانتوں کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے اس کے علاوہ بہت زیادہ کیلے کھانے سے غنودگی طاری ہوسکتی ہے۔

lifestyle

Honey

Beauty Hacks

Banana

Aloevera

haircare

avocado