Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسم کا خیال رکھنا ہے تو نہار منہ انجیر کھائیں

اسے رات بھر پانی میں بھگو کرکھانا انسانی جسم پرحیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے
شائع 16 اکتوبر 2023 09:26am
تصویر: میڈیکل نیوز ٹوڈے/ویب سائٹ
تصویر: میڈیکل نیوز ٹوڈے/ویب سائٹ

طرز زندگی صحت مند نہ ہو تو انسانی جسم پراس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، اسی لیے صحت مند جسم کیلئے متوازن وزن بھی انتہائی اہم ہے۔

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد اس مقصد کیلئے مختلف طریقے آزماتے ہیں لیکن یہ ضروری ہے کہ وہ پوری غذائیت حاصل کریں۔

تحقیق کے مطابق انجیر کا استعمال وزن میں کمی کیلئے انتہائی مفید ہے، اس میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

انجیر میں موجود کیلشیم، پوٹاشیم، فاسفورس، مینگنیز، کاپر، میگنیشیم، وٹامن اے اور بی کی زیادہ مقداربہترین میٹابولزم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انجیرکوکیسے کھایا جائے؟

انجیرکوخشک بھی کھایا جاسکتا ہے لیکن رات بھر پانی میں بھگو کراسے کھانا انسانی جسم پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

چھوٹے بچوں کو تندرست وتوانا رکھنے کے لیے کیا کھلانا چاہیئے

سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مشکل کا آسان حل

سرسوں کا تیل بالوں کے علاوہ صحت کے لیے بھی انتہائی مفید

اس بات کو یقینی بنائیں کہ انجیر کا زیادہ مقدار میں استعمال نہ کیا جائے، ذیابیطس میں مبتلا افراد اس کے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹرز سے ضرور مشورہ کریں۔

انجیر کے فوائد:

انجیر کو اپنی خوراک میں شامل کرنا انسانی جسم کو یہ فوائد فراہم کرسکتا ہے۔

فائبر کی زائد مقدار

انجیر میں فائبر کی زیادہ مقدار اس کو وزن کم کرنے کیلئے مؤثر بناتی ہے، یہ آپ کے پیٹ کو بھرا ہوا رکھتی ہے۔

فائبر آنتوں کے افعال کو بہتر کرتے ہوئے نظامِ ہاضمہ کو مضبوطی بخشتا ہے۔

نظامِ ہاضمہ کو تقویت دیتی ہے

انجیر میں موجود ’فیکن‘ نامی انزائم کھانے کو جلدی ہضم کرنے کے لیے جسم سے خارج ہونے والے دیگر انزائمز کے ساتھ مؤثر طریقے سے کام کرتا ہے۔

ایک صحت مند نظامِ ہاضمہ ہی وزن کم کرنے کی کلید ہوتا ہے، اور انجیر ہاضمے کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے۔

کیلوریز کم کرنے میں مدد گار

انجیر میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ورزش کے دوران زیادہ تیزی سے کیلوریز کم کرتے ہیں۔

یہ صحت مند فیٹی ایسڈ وزن کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اومیگا 3 فیٹی ایسڈز دل کی صحت کیلئے بھی انتہائی مفید ہیں۔

چینی کا متبادل

وزن کم کرنے میں مصروف افراد چینی کو اپنی خوراک سے ترک کردیتے ہیں، جبکہ چینی کو اپنی خوراک سے مکمل طور پر ہدف کرنا انسانی جسم میں شوگر کی سطح کو متاثر کرتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق چینی کو ترک کرنے کے بجائے اس کا صحتمند متبادل تلاش کیا جائے۔

جہاں شہد، گڑ، کھجور کی چینی اورناریل کی چینی صحت مند متبادل ہیں تو وہیں انجیر کا انتخاب بھی مؤثر ہے۔

انجیرمیں موجود مٹھاس سے کسی میٹھی چیز کے لیے خواہش کو کنٹرول کرنا قدرے آسان ہوتا ہے۔

کیلوریز کی کم مقدار

انجیر میں چونکہ کیلوریزکی مقدار کم ہوتی ہے اس لیے اس کو صبح نہار منہ کھانا بہترین ہے۔

صحت

Benefits

Dieting

healthy lifestyle

Fig