Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور گرد آلود تیز ہواؤں سے بجلی معطل

ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش
شائع 16 اکتوبر 2023 08:38am
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

لیاقت آباد، غریب آباد، ناظم آباد، لسبیلہ اور اطراف میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، سہراب گوٹھ میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے سے کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی۔

ناظم آباد، نارتھ کراچی اور سرجانی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی، ائرپورٹ پر بھی بجلی فراہمی معطل ہونے سے مسافروں کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے

ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، پہاڑی علاقوں میں برف باری سے موسم سرد ہوگیا۔

خانیوال، بہاولپور، بورے والا، پاکپتن سمیت دیگرعلاقوں میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوئی۔

وادی نیلم کی بلند چوٹیوں پر برفباری کے باعث سردی بڑھ گئی، بارش کے باعث فضاء میں چھائی آلودگی ختم ہوگئی ہے۔

Rain

sindh