Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں گورنر کے رشتہ داروں اور کارکنوں کی سواری

حاجی غلام علی ہیلی کاپٹر میں اپنے دو پوتوں اور ایک تاجر رہنما کو سوات لے گئے، ویڈیو وائرل
شائع 15 اکتوبر 2023 09:55pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

دورہ سوات پر خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں گورنر کے رشتہ دار تاجر اور کارکن کی سواری کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حاجی غلام علی ہیلی کاپٹر میں اپنے دو پوتوں اور ایک تاجر رہنما کو سوات لے گئے۔

سوات سے واپسی پر جمیعت علمائے اسلام (جےیوآئی) کے کارکن اور بچے بھی واپس پشاور آئے۔

اس سے قبل دورہ باجوڑ پر بھی گورنر اپنے رشتہ دار بچے کو ساتھ لے گئے تھے۔

مزید پڑھیں

مراد سعید کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، فرار ہونے میں کامیاب

ن لیگ کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت، پی ٹی آئی نے ’پری پول دھاندلی‘ قرار دے دیا

’نواز شریف کی نااہلی ختم ہوچکی، معاشی بحران پر قابو پالیں گے‘

حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ سوات ذاتی سیروتفریح کے لئے نہیں سرکاری دورے پر گیا تھا، چھوٹا ہیلی خراب تھا تو مجھے بڑے ہیلی کاپٹر میں جانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ میرا ایک نواسہ تھا باقی تمام سرکاری اہلکار تھے۔

helicopter

Haji Ghulam Ali

governor kpk