Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

روسی صدر پیوٹن رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے

امریکا، چین کے خلاف فوجی اتحاد بنانے کی کوشش کر رہا ہے، پیوٹن
شائع 15 اکتوبر 2023 05:14pm
روسی صدر پیوٹن رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔ فوٹو ــ روئٹرز
روسی صدر پیوٹن رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔ فوٹو ــ روئٹرز

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن رواں ہفتے چین میں اپنے ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ روسی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا، چین کے خلاف فوجی اتحاد بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روسی صدر کا دورہ چین کے دوران شی جن پنگ سے ملاقات کا مقصد امریکا کے دو سب سے بڑے حریفوں کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔

ولادیمیر پیوٹن 17 اور 18 اکتوبر کو بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے۔

دوسری طرف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اتوار کے روز مغربی ممالک کے اس تبصرے کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکا، روس اور چین کے ساتھ بیک وقت جنگ کی تیاری کرے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کی جانب سے مقرر کردہ دو طرفہ پینل نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ واشنگٹن کو اپنی روایتی افواج میں توسیع، اتحادوں کو مضبوط بنانے اور جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کے پروگرام کو بڑھا کر ماسکو اور بیجنگ کے ساتھ بیک وقت ممکنہ جنگوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ بڑی طاقتیں جنگ کے لیے تیار ہیں لیکن امن کو یقینی بنانے کی کوشش کیلئے لیکن امریکا، چین کے خلاف فوجی اتحاد بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پیوٹن نے مسکراتے ہوئے کہا، ’لیکن ہم امن چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ، روس اور چین دونوں کے ساتھ لڑنا، یہ بکواس ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ سنجیدہ بات ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ صرف ایک دوسرے کو ڈرا رہے ہیں‘۔

russia

china

USA

Belt and Road Forum