Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد : گاڑی میں گیس بھرواتے ہوئے سلینڈر پھٹ گیا، دو خواتین جاں بحق

واقعےکی مکمل تحقیقات تک سی این جی اسٹیشن کو بند کردیا ہے، پولیس
شائع 15 اکتوبر 2023 04:21pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ایف سیون میں گاڑی میں سلینڈر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

اسلام آباد کے علاقے ایف سیون میں گاڑی میں سی این جی بھرواتے ہوئے سلینڈر پھٹ گیا، اور گاڑی میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور چاروں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، تاہم دو خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات تک سی این جی اسٹیشن کو بند کردیا ہے۔

islamabad police

Gas Cylinder Blast