Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالائی شمالی علاقہ جات، گلگلت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی

ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا
شائع 15 اکتوبر 2023 09:52am
تصویر: آج نیوز / فائل
تصویر: آج نیوز / فائل

محکمہ موسمیات نے بالائی شمالی علاقہ جات، گلگلت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب اور میدانی علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے، جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے فضائی آلودگی پھیلانے والے عناصر کیخلاف کارروائیوں بھی جاری ہیں۔

لاہور میں 48 گھنٹوں کے دوران 112 انڈسٹریل یونٹس کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 42 کو سیل اور 72 کو نوٹسز جاری کئے گئے۔

ڈی جی ماحولیات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران 1797 انڈسٹریل یونٹس کی انسپکشن کی گئی، 765 کو نوٹسز،433 کو سیل اور انڈسٹریل یونٹس کو7 کروڑ 52 لاکھ جرمانہ کیا گیا۔

ظہیرعباس نے کہا کہ فضائی آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی، اسموگ کنٹرول سسٹم لگائے بغیر کسی یونٹ کو آپریٹ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

lahore

Rain

smog