Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان میں 6.3 کی شدت کا ایک اور زلزلہ

کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی
شائع 15 اکتوبر 2023 09:31am

افغانستان میں شدید نوعیت کا ایک اور زلزلہ آگیا

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق آج (اتوار) افغانستان کے مقامی وقت 8 بجکر 6 منٹ پر آیا گزشتہ 9 روز کے دوران یہ تیسرا زلزلہ ہے۔

ہرات کے مرکز سے 32.8 کلومیٹر جنوب مشرق میں 6.3 کی شدت کا زلزلہ آیا، جہاں اس سے پہلے بھی زلزلے نے تباہی مچائی تھی۔

اس سے قبل ہرات کے شمال مغرب میں 21.7 میل دور 5.9 شدت کا زلزلہ، زندہ جان سے شمال مشرق میں 20.5 میل دور 6.3 شدت کا زلزلہ اور ایک اور 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

واضح رہے کہ تباکن زلزلے کی وجہ سے درجنوں دیہات مکمل طور پر تباہ اور ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے بھی تجاوز کر گئی تھی۔

afghanistan

earthquake