سعودی عرب نے سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے اسرائیل کے ساتھ جاری بات چیت معطل کردی
سعودی عرب نے سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے اسرائیل کے ساتھ جاری بات چیت کو معطل کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے فلسطین پر پے درپے حملوں اور غزہ میں ہونے والی تباہی کے بعد سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے کی جانے والی بات چیت کو معطل کردیا ہے اور اس حوالے سے امریکا کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ”روئٹرز“ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بات چیت کا خاتمہ نہیں کررہا، البتہ فلسطین میں جاری لڑائی کے رکنے تک بات چیت کو روکا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
میٹا نے ایک کروڑ فالوورز والے فلسطینی میڈیا ایجنسی کے فیس بک پیج کو ختم کردیا
اسرائیلی فوجی دستے غزہ میں داخل، حملوں میں 9 اسرائیلی قیدی ہلاک، 1900 سے زائد فلسطینی شہید
پیزا کے اشتہار پر گرفتار اسرائیلی خاتون کی تصویر آنے کے بعد فلسطینی ریستوران تباہ
خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطین کے معاملے پر ایرانی صدر اور شامی قیادت سے بھی گفتگو کی تھی۔
Comments are closed on this story.