Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے پیچھے تارکین وطن تھے، آفاق احمد

غیرملکیوں کو نکالنے سے شہر میں جرائم کم ہوں گے، مہاجر قومی موومنٹ
شائع 14 اکتوبر 2023 07:07pm
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے پیچھے تارکین وطن تھے، آفاق احمد۔ فائل فوٹو
کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے پیچھے تارکین وطن تھے، آفاق احمد۔ فائل فوٹو

مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے پیچھے تارکین وطن تھے، ان کو نکالنے سے شہر میں جرائم کم ہونگے، جماعت اسلامی افغان باشندوں کو نکالنے کے خلاف کیوں مہم چلا رہی ہے۔

کراچی میں سٹی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں آفاق احمد نے حکومت کے غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو نکالنے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کو نکالنے سے شہر میں جرائم کم ہونگے۔ شہر میں اسٹریٹ کرائم کا جو بازار گرم تھا اس میں تارکین وطن ملوث تھے۔

انہوں نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف جاری آپریشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مستقل موبائل اور گاڑیاں چھینی جارہی ہیں لیکن کوئی گرفتاری نہیں ہورہی، کرمنلز کو پکڑنا اس لیے مشکل تھا کہ ان کا شہر میں کوئی ریکارڈ ہی نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی میں 9 ماہ میں 68 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ

حکومت سندھ کا غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

غیر قانونی افغان مہاجرین کیخلاف پشاور پولیس بھی متحرک

سربراہ مہاجر قومی موومنٹ نے فلسطین کے معاملے پر کہا کہ پوری امت مسلمہ کو ایک پیج پر آنا چاہیے۔ فلسطین کے اندر اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے، اسرائیل کی تمام پروڈکٹس کا بائیکاڈ کرنا چاہیے۔

karachi

Karachi Street Crimes

Illegal Afghan Immigrants