Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت میچ سے قبل خصوصی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس تقریب کو براہِ راست نشر نہیں کیا
شائع 14 اکتوبر 2023 04:01pm

احمدآباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے قبل میچ کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کی جانب سے ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب منسوخ کردی گئی تھی۔

آج کی اس خصوصی تقریب میں پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کو محظوظ کرنے کیلئے کئی مشہور بھارتی سُپر اسٹارز کو مدعو کیا گیا تھا۔

تقریب میں معروف گلوکار ارجیت سنگھ، شنکر مہادیون اور سکھوندر سنگھ نے کرکٹ شائقین کو اپنے سُروں سے لطف اندوز کیا۔

یہ تقریب ٹیلی ویژن پر براہِ راست نشر نہیں کی گئی تھی، لیکن اس کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کو وائرل ویڈیو میں پرفارم کرتے دیکھا جا سکتا ہے، انہوں نے اس تقریب میں بالی ووڈ کے اپنے مشہور ’ہیریے‘ اور ’واٹ جھمکا‘ سمیت کئی دیگر گانے گائے ہیں۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن، رجنی کانت اور انوشکا شرما سمیت کئی اداکاروں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

اس میچ کو دیکھنے کے لیے بھارت کے معروف اداکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت کو گولڈن ٹکٹ دیا گیا تھا۔

india

پاکستان

Anushka Sharma

Amitabh Bachan

Arjit singh

ICCCRICKETWORLDCUP23

Pakistan India match

ceremony