Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ

اسکواڈ میں شامل ویگو آئل ٹینکر سے ٹکرائی
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2023 01:19pm
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

اسلام آباد میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے اسکواڈ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

سرفراز بگٹی کے اسکواڈ کی تین چار گاڑیاں اسلام آباد ایئر پورٹ جا رہی تھیں، حادثے میں نگران وزیر داخلہ کے پرسنل سیکرٹری سید امین زخمی ہوئے ہیں۔

ایک آئل ٹینکر غلط موڑ کاٹ کراسکواڈ کے روٹ میں داخل ہوا،جس کے ڈرائیور دلاور گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں شامل ویگو آئل ٹینکر سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ سرفراز بگٹی حادثے کے وقت موجود نہیں تھے، وہ خیریت سے ہیں۔

بلوچستان

اسلام آباد

Road Accident

sarfaraz bugti