Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مانسہرہ میں 3 سگے بھائی کنویں میں دم گھٹنے سے جاں بحق

تینوں کنوئیں کی صفائی کی غرض سے اترے تھے
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2023 12:01pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

ضلع مانسہرہ میں تین سگے بھائی زیر تعمیرمکان کے کنویں میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

مانسہرہ ڈھوڈیال کے رہائشی تینوں بھائی نئے مکان کی تعمیر کا کام خود کررہے تھے، واقعہ تھانہ بفہ کی حدود بجنہ شنکیاری میں پیش آیا۔

گھر واپس نہ آنے پر لواحقین نے پولیسں کو اطلاع دی کہ تینوں بھائی گھر واپس نہیں آئے اور رابطہ بھی نہیں ہورہا۔

پولیس موقع پر پہنچی، تو تینوں بھائی کنویں میں پڑے تھے، ریسکیو اہلکاروں نے کافی تگ و دو کے بعد لاشوں کو نکال لیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 36 سالہ ذیشان، 28 سالہ منیب، 23 سالہ عمر شامل ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ موٹر ٹھیک کرنے یا کنوئیں کی صفائی کی غرض سے یہ تینوں بھائی اترے اور کنویں میں زہریلی گیسوں کی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔

Mansehra