سانحہ جڑانوالہ ازخود نوٹس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
سپریم کورٹ میں سانحہ جڑانوالہ ازخود نوٹس کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کردی گٸی۔
متفرق درخواست مسیحی رہنما سیموئل پیارے کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی۔
متفرق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ کئی متاثرین کو حکومت کا اعلان کردہ معاوضہ تاحال نہیں مل سکا، پولیس کی جانب سے گرفتار کئی ملزمان کو چھوڑ دیا گیا ہے، سپریم کورٹ نے 8 ستمبر کو 2 ہفتے کے لیے سماعت ملتوی کی تھی، عدالتی حکم کے باوجود تاحال ازخود نوٹس پر دوبارہ سماعت نہیں ہوسکی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سانحہ جڑانوالہ ازخود نوٹس 23 اکتوبر کو شروع ہونے والے ہفتے میں مقرر کیا جائے۔
مزید پڑھیں
اقلیتوں سے متعلق آئین میں دی گئی ضمانتوں کا پاس رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے، سپریم کورٹ
جڑانوالہ واقعہ: پنجاب حکومت نے مقدمات کی تفتیش کیلئے 10 جے آئی ٹی تشکیل دے دیں
جڑانوالہ کیس: پادری پر حملے کا ڈراپ سین، پولیس نے پادری کو گرفتار کر لیا
Comments are closed on this story.