Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ نے کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کا پروفیشنل ٹیکس غیرآئینی قرار دے دیا

سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار، کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کی اپیلیں خارج
شائع 13 اکتوبر 2023 06:34pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سپریم کورٹ نے کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے پروفیشنل ٹیکس کے نفاذ کو غیرآئینی قرار دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کی اپیلیں خارج کردیں۔

سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کو حکم دیا کہ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں وصول کی جانے والی رقم واپس کی جائے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قرار دیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے مذکورہ ٹیکس کی وصولی جمہوریت اور شفافیت کی نفی ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کنٹونمنٹ کی جگہ فوج کو خاص مقصد کے لیے دی گئی ہے پھر وہاں شاپنگ مال کیوں بن رہے ہیں، کنٹونمنٹ میں کمرشل سرگرمی کہاں ختم ہوتی ہے کچھ پتہ نہیں۔

مزید پڑھیں

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق 1128 اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

ایف بی آر نے سمتبر کیلئے مقرر کردہ 795 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرلیا

اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ ملکی ادارے اپنی اصل حدود میں آرہے ہیں اور توقع ہے کہ دیگر ادارے بھی ایسا ہی کریں گے، کنٹونمنٹ کا فیصلہ ایک شخص یک قلم جنبش اسے ختم کردیتا ہے۔

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

tax

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Karachi Cantonment Board

Professional Tax