Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امام کعبہ فلسطینیوں کیلئے دعا کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

یا اللہ فلسطین میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کر، امام کعبہ
شائع 13 اکتوبر 2023 03:30pm
اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

فلسطین اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر آج جمعہ کے روز امام کعبہ فلسطینیوں کے لیے دعا کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

امام کعبہ نے نماز جمعہ کے بعد دعا کی کہ اے اللہ مسجد اقصیٰ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو آزادی عطا فرما، فلسطین میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کراور ان کا حامی و مددگار ہو۔

واضح رہے کہ کشیدگی حماس کے حملے کے بعد سے بڑھ کر جنگ میں تبدیل ہوگئی ہے، اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی مزید سخت کرتے ہوئے خوراک، ایندھن اور بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔

Saudia Arabia

Saudi Arabia