Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دے دی

میچ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلاجارہا ہے
شائع 13 اکتوبر 2023 01:30pm

بھارت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے 11ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے مابین یہ میچ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلاجارہا ہے۔

ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں کیویز کی ٹیم اب تک 5 میچز میں بنگالی ٹائیگرز کا مقابلہ کرچکی ہے اور تمام میں فتح حاصل کی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو ہرانے کے بعد نیدرلینڈز کو بھی شکست دے چکی ہے۔

افغانستان کیخلاف 6 وکٹوں کی فتح سے کامیاب آغاز کرنے والی بنگلہ دیش کی ٹیم کو انگلیڈ کیخلاف دوسرے میچ میں 137 رنز سےشکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

کپتان کین ولیمسن، ٹرینٹ بولٹ ،مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچ سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، ول ینگ۔

بنگلہ دیش اسکواڈ:

کپتان شکیب الحسن ، لٹن کمر داس، تنزید حسن تمیم، نجم الحسن شانتو (vc)، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، محمود اللہ ریاض، مہدی حسن میراز، نسیم احمد، مہیدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، حسن محمود، شوریٰ الاسلام، تنظیم حسن ثاقب۔

New Zealand

Bangladesh

ODI World Cup

ICC ODI WORLD CUP 2023