Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا جیل اسی لئے کاٹ رہا ہوں، پرویز الہی

جیل کے کھانے کی وجہ سےطبعیت بہت خراب ہے، سابق وزیراعلیٰ
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2023 01:57pm
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں، جیل کے کھانے کی وجہ سے میری طبعیت خراب ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں سابق وزیراعلی پرویز الٰہی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔

پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

پرویز الٰہی کے ہمراہ وکیل صفائی سردارعبدالرازق بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ کیا پرویزالٰہی کی حد تک چالان عدالت جمع ہوگیا۔ جس پر عدالتی عملے نے بتایا کہ پرویزالٰہی کی صرف جوڈیشل ریمانڈ کی توسیع کرنا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پرویزالٰہی کی حد تک چالان آ گیا ہے، اور نوٹس بھی ہوگیا ہے۔

وکیل صفائی سردارعبدالرازق نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی نے لاہور کی عدالت بھی پیشی ہے۔

عدالت نے پرویزالٰہی کے خلاف کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں۔

پرویزالہیٰ نے ایک بار پھر شکایت کی کہ عدالتی حکم کے باوجود گھر کا کھانا نہیں دیا جارہا، جیل کا کھانا اچھا نہیں جس کی وجہ سے میری طبعیت خراب ہے، بہت مشکل سے یہاں پہنچا ہوں۔

صحافی نے سوال کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کسیاتھ اڈیالہ میں کوئی پیغام رسانی ہوئی، سنا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تجاویز مانگی گئی ہیں۔ جس پر پرویزالہیٰ نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نہیں ایسا تو کچھ نہیں ہوا۔

صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے یا چھوڑ دیں گے۔ جس پر پرویزالہیٰ نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا جیل اسی لئے کاٹ رہا ہوں۔

pti

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

PTI Leaders arrested