Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بیٹے کی محبت میں ملک چھوڑنے والا باپ ہالی ووڈ کی توجہ کا مرکز بن گیا

'کہانی طاقتور، متحرک اور متاثر کن ہے اور اس کے بارے میں پوری دنیا کو جاننا چاہئیے'
شائع 13 اکتوبر 2023 02:29pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

اپنی اولاد کے لئے ماں باپ کی محبت ایک قدرتی عمل ہے اور جب بچہ بیمار ہوتو ماں دیکھ بھال کرتی ہے لیکن بچے کی پرورش میں باپ کا بھی بہت زیادہ عمل دخل ہوتاہے۔

اپنی اولاد کو بچانے کے لیے سعودی شہری محمد آلمخلص الیامی کی اپنے بیٹے فہد کی زندگی بچانے کی متاثر کن سچی کہانی نے ہالی وڈ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق آرامکو کے سابق ملازم کی کہانی اس وقت شروع ہوئی جب انہوں نے پیدائشی طور پر دل اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا بیٹے کو بچانے کے لیے سعودی عرب سے امریکا کا سفر کیا۔

آلمخلص اپنے سب سے چھوٹے بیٹے فہد کے ساتھ ہیوسٹن، ٹیکساس منتقل ہو گئے تھے، جو پیدائشی طور پر دل اور پھیپھڑوں کی خرابی کا شکار ہے۔

سعودی اسپتالوں میں کئی سالوں تک زیر علاج رہنے کے بعد تین بیٹوں میں سب سے چھوٹے بیٹے فہد کو سعودی حکومت کی مدد سے پھیپھڑوں کی پیوند کاری کے لیے ہیوسٹن کے ایک بڑے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بیماری کے خلاف اپنے بیٹے کی جدوجہد سے متاثر ہو کر 42 سالہ باپ نے اپنے اندر ایسے ہنر کو دریافت کیا جس کے بارے میں وہ پہلے نہیں جانتے تھے۔

آلمخلص نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’مجھے توجہ ہٹانے کی ضرورت تھی اور میں نے اسے برازیل کے جیو جیتسو میں تربیت کے ذریعے پایا، جو مجھے مصروف رکھتا ہے اور میرے ذہن کو منفی خیالات سے دور رکھتا ہے۔‘

انھوں نے پہلا مقابلہ جیتنے کے بعد بھرپور اعتماد حاصل کیا اور گارلینڈ، ٹیکساس کے کرٹس کل ویل سینٹر میں ورلڈ جیو-جتسو چیمپئن شپ 2021 میں بہترین پرفارمنس دی۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر کی طرف سے مبارکباد کے بعد بہت سے امریکیوں نے مختلف پلیٹ فارمز پر انکی کہانی کے بارے میں لکھنا شروع کر دیا۔

انھوں نے بتایا کہ“میرا بیٹا میرا سب سے بڑا مداح ہے اور میرا کوچ بھی ہے۔ جب میں ٹریننگ کرتا ہوں تو وہ ہمیشہ میرے ساتھ ہوتا ہےاور یہ ایک نعمت ہے، خاص طور پر اس لیے کہ یہاں صرف ہم ہی ہیں۔

محمد جاوید آلمخلص الیامی نے نادانستہ طور پر خود کو اپنی ہی متاثر کن کہانی کے بیچ میں پایا ، جو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہی تھی۔

ہیوسٹن، ٹیکساس سے بات کرتے ہوئے محمد آل مخلص الیامی نے بتایا ہے کہ ان کی اس شہرت کے بعد ان کی زندگی کی کہانی نے ہالی ووڈ میں فلم پروڈیوسرز کی توجہ حاصل کر لی اور انہیں بہت سی پیشکشیں موصول ہو رہی ہیں۔

##مزید پڑھیں:

بیٹے سے اظہار محبت کرنا باپ کو مہنگا پڑگیا

جوتوں سے محروم بہن کیلئے بھائی کی محبت ، دیکھنے والوں کی آنکھیں نم ہوگئیں

چین کی ماں کا ایسا کارنامہ جس نے سب کو رُلا دیا

’فائٹ فاربریتھ‘ ( سانس لینے کے لیے لڑو) کےعنوان سے بنائی جانے والی دستاویزی فلم میں الیامی کی سچی کہانی پیش کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہالی ووڈ کی ایک کمپنی نے مجھے بتایا ہے کہ ’آپ کی کہانی طاقتور، متحرک اورمتاثر کن ہے اوراس کے بارے میں پوری دنیا کو جاننا چاہیے۔‘

کمپنی نے بتایا کہ ہمارا منصوبہ دستاویزی اور سکرپٹڈ فیچر فلم کے دو مرحلوں پر مشتمل ہوگا جسے امریکی کمپنی سعودی کمپنی کے ساتھ مل کر پروڈیوس کرے گی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ فلم کی ہدایت کاری ٹیرن فوگل کریں گے جو امریکی فلم اور ٹیلی ویژن میں متعدد سکرپٹ اور دستاویزی فلموں کے پروڈیوسر رہے ہیں۔

آلمخالص الیامی نے کہا، “میرے بیٹے اور میں نے عہد کیا تھا کہ جب میں لڑوں گا تو کبھی ہار نہیں مانیں گے اور وہ اپنی بیماری سے بھی لڑتا رہے گا۔

hollywood

Saudia Arabia

Aramco

lifestyle

father son bonding

Love and care

Feature film

Carry Theron Fogell