Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزن کم کرنے کے لیے صرف 2 اجزاء والا جادوئی مشروب

یہ نہ صرف وزن کم کرتا ہے بلکہ غذائیت سے بھی بھرپور ہے
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2023 10:28am
تصویر: ہیلتھ شاٹس/ویب سائٹ
تصویر: ہیلتھ شاٹس/ویب سائٹ

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد اس مقصد کیلئے ہرممکن کوشش کرتے ہیں، کیونکہ متوان وزن ہی صحت مند جسم کی ضرورت ہے۔

اکثریت وزن کم کرنے کیلئے کئی کئی گھنٹے بھوکا رہنے کو ترجیح دیتی ہے جبکہ یہ رجحان کسی صورت مناسب نہیں۔

وزن کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ صحت مند طرزِ زندگی اپنایا جائے، طبی ماہرین وزن کم کرنے کے لیے صحت مند متوازن غذاؤں کے استعمال پر زور دیتے ہیں۔

وزن کم کرنے کے عمل کو آسان بنانے کیلئے جادوئی مشروب آپ کو متاثر کن نتائج دے سکتا ہے۔ اس میں موجود غذائیت انسانی جسم کیلئے ہر طرح سے مفید ہے۔

مزید پڑھیں:

سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مشکل کا آسان حل

سرسوں کا تیل بالوں کے علاوہ صحت کے لیے بھی انتہائی مفید

کالی چائے پینے کے فوائد جان کر آپ دودھ پتی چھوڑ دیں گے

وزن کم کرنے کیلئے کھیرے اور ادرک سے بنا یہ مشروب انسانی جسم کو یہ فوائد فراہم کرسکتا ہے۔

ہائیڈریشن

چونکہ کھیروں میں پانی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، اس لیے یہ ہائیڈریشن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ہاضمے کیلئے مشہور ادرک انسانی جسم میں موجود اضافی فیٹس کو ہضم کرتے ہوئے وزن کو کم کرنا ممکن بناتی ہے۔

غذائیت میں اضافہ

وٹامن کے، پوٹاشیم اور دیگر معدنیات سے بھرپور یہ مشروب ہڈیوں کی صحت اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ہاضمہ میں مدد

ادرک نظام ہاضمہ کو بہتر کرتے ہوئے جسم سے سوزش اور بدہضمی کے مسائل کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹس

کھیرے اور ادرک دونوں میں اینٹی آکسیڈنٹس کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، یہ انسانی جسم کے خلیات کو نقصان سے بچاتے ہیں اور سوزش کو بھی کم کرتے ہیں۔

کھیرے اور ادرک سے بنی جادوئی ڈرنک کی ترکیب

اس کیلئے سب سے پہلے 1 کھیرے اور 1 انچ ادرک کے ٹکڑے کو اچھی طرح دھوکر انہیں چھوٹے چھوٹے ٹکروں کو کاٹ لیں۔

اب اس کو حسبِ ضرورت پانی میں اچھی طرح بلینڈ کریں، اس جوس کو چھان لیں اور آئس کیوبز ڈال کر پیئیں۔

اس جادوئی ڈرنک کو دن میں دو بار پینا آپ کو حیران کن نتائج دے سکتا ہے۔

صحت

health tips

recipe

healthy lifestyle

weight loss

cucumber

ginger