Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرانس: فلسطینوں کیساتھ اظہار یکجہتی ریلی روکنے کیلئے آنسو گیس اورواٹر کیننن کااستعمال

فرانسیسی حکومت نے ایسی تمام ریلیوں پر پابندی عائد کردی ہے
شائع 13 اکتوبر 2023 09:37am
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز
اسکرین گریب/ ویڈیو آج نیوز
اسکرین گریب/ ویڈیو آج نیوز

**فرانس میں غزہ پر اسرائیل کے جارحانہ حملوں کے خلاف فلسطینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پیرس میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

فلسطینیوں کے حق میں نکلنے والے مظاہرین نے اسرائیلی مظالم کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

دارلحکومت پیرس میں بسنے والے مسلمانوں نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف ریپبلک اسکوائر کے مقام پر بھرپورمظاہرہ کیا، جس میں بچے، نوجوان، بزرگ اور خواتین کی بڑی تعداد نے شریک تھی۔

یاد رہے کہ حکومت کی ایسی تمام ریلیوں پر پابندی عائد کرنے کے فوراً بعد فرانسیسی پولیس نے فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکلنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں نوجوان فلسطینی جھنڈے لہراتے رہے ساتھ ہی اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے فلسطین سے باہر نکالو، کلمہ طیبہ اور دیگر نعرے بلند کرتے رہے۔

مظاہرین نے اقوامِ متحدہ سمیت اقوامِ عالم سے اسرائیل کی جانب سے مظالم کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کرت ہوئےغزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرتوجہ دینے اور فرانس کی جانب سے اسرائيل کی حمایت کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔

Gaza

France

Palestinian Israeli Conflict

Hamas Israel attack 2023