Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت میچ: شائقین کرکٹ اسپتالوں کے کمرے بک کروانے لگے

پاکستان اور بھارت کے میچ کے باعث اسپتالوں میں رش بڑھ گیا
شائع 12 اکتوبر 2023 08:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ کے بخار نے احمد آباد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، پاک بھارت ٹاکرے کی وجہ سے ہوٹلز کے کرایوں میں اضافہ کیا ہوا شائقین میچ دیکھنے کے لیے اسپتالوں میں بکنگ کروانے لگے۔

ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا اہم میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونا ہے جس کے لیے شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پرپہنچ گیا ہے جبکہ شہر میں ہوٹلوں کے کرائے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق احمد آباد میں پاکستان اور بھارت کے میچ کا بخار اسپتالوں تک پہنچ گیا، شہر کے اسپتالوں میں شائقین کرکٹ کا رش بڑھ گیا جبکہ کئی اسپتالوں میں پرائیویٹ رومز کی بکنگ کرالی گئی۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ورلڈکپ کے بڑے میچ سے پہلے اسپتالوں میں مبینہ مریضوں کے بکنگ کی تعداد بڑھ گئی،شائقین کرکٹ میچ سے ایک دن پہلے اسپتالوں میں بکنگ کروانے لگ گئے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ مبینہ مریض ہوٹل کے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے اسپتال میں رک کر پاک بھارت میچ دیکھنا چاہتے ہیں۔

احمد آباد میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر تشار پٹیل کا کہنا ہے کہ کچھ کیسز ایسے آئے ہیں جو میچ کے لیے آئے، شائقین میڈیکل چیک اپ کا کہہ کر اسپتال میں بکنگ کا پوچھ رہے تھے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسے کیسز کو لینے سے انکار کی ہدایت کردی ہے، اسپتال مریضوں کے علاوہ کسی افراد کو داخل کروانے کے لیے نہیں بنے۔

دوسری جانب احمد آباد میں پاک بھارت میچ کے جعلی ٹکٹس بھی فروخت ہونے لگے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاک بھارت کے جعلی ٹکٹ 25 گنا مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں تاہم بھارتی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ٹکٹ بیچنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ احمد آباد میں ہوائی جہازوں کے کرایوں میں بھی 4 گنا اضافہ دیکھا گیا ہے البتہ بھارتی ریلوے نے ممبئی اور احمد آباد کے درمیان 2 سپر فاسٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ: کوہلی اور نوین الحق کی لڑائی، روی شاستری کا پیغام

ورلڈکپ: پاکستانی شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر آئی سی سی نے کیا کہا؟

ورلڈکپ: پاکستانی شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر آئی سی سی نے کیا کہا؟

اس کے علاوہ پاک بھارت میچ کے دن شہر میں ڈرونز کے اڑانے پر مکمل پابند ی لگائی گئی ہے جبکہ میچ والے دن 11 ہزار سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

india

hospital

Ahmedabad

cricket fans

India vs Pakistan

Pakistan vs India

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

Hospitals booking rooms