Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بی آر ٹی سروس پشاور ایک بار معطل ہونے کا خدشہ

نجی کمپنی نے ٹرانس پشاور کو بقایاجات کلئیر کرنے کیلئے 6 دن کا وقت دے دیا
شائع 12 اکتوبر 2023 07:46pm

بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) سروس پشاور ایک بار معطل ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ نجی کمپنی نے ٹرانس پشاور کو بقایاجات کلئیر کرنے کے لیے6 دن کا وقت دے دیا۔

بسیں چلانے والی نجی کمپنی نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سروس معطل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

نجی کمپنی کے مطابق ٹرانس پشاور کے ذمے بی آر ٹی کے 58 کروڑ روپے کے بقایاجات ہیں، بقایاجات فوری طور پر ادا کئے جائیں، بقایاجات کی عدم ادائیگی کی صورت میں 19 اکتوبر سے سروس معطل کردی جائے گی۔

ترجمان ٹرانس پشاور نے نجی کمپنی کی جانب سے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنی کے بی آر ٹی کے ذمے بقایاجات ہیں، بقایاجات کی ادائیگی کے لیے محکمہ خزانہ سے بات چیت جاری ہے، امید ہے محکمہ خزانہ سے فنڈ جلد جاری کردیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

فنڈز کی عدم ادائیگی: نجی کمپنی کی بی آر ٹی سروس بند کرنے کی دھمکی

پشاور کی بی آر ٹی بسوں میں اضافے کا فیصلہ

پشاور بی آر ٹی بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا

BRT

KPK

peshawar

BRT Peshawar

Trans Peshawar