Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو پہلی بارسزا

سویڈن کے علاقے مالمو میں 2020 میں قرآن پاک کی بے حرمتی کےخلاف مظاہرے بھی ہوئے
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2023 09:23am
سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والا شخص مجرم قرار۔ فوٹو ــ روئٹرز/ فائل
سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والا شخص مجرم قرار۔ فوٹو ــ روئٹرز/ فائل

سویڈن میں سن دوہزار بیس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو مجرم قرار دے دیا گیا۔

سویڈن کی عدالت نے شہری کو 2020 میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ذریعے نسلی منافرت بھڑکانے کے الزام میں مجرم قرار دیا۔

یہ پہلا موقع ہے جب سویڈن کے عدالتی نظام نے قرآن مجید کی بے حرمتی کے الزام میں مقدمہ چلایا ہے۔

وسطی سویڈن کی لنکوپنگ ڈسٹرکٹ کورٹ نے 27 سالہ شخص کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے اقدام نے ”مسلمانوں کو نشانہ بنایا تھا نہ کہ اسلام کو ایک مذہب کے طور پر“۔

یاد رہے کہ 2020 کو سویڈن کے مالمو کے علاقے روزنگارڈ میں سیکڑوں مشتعل مظاہرین نے دوران احتجاج ٹائر اور پیلٹ جلائے اور ساتھ ہی آتش بازی بھی کی تھی۔

یہ احتجاج اس وقت کیا گیا جب جنوبی سویڈش شہر مالمو میں قرآن مجید کی بےحرمتی کی گئی تھی۔ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا جس کے بعد بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے اور سیکڑوں افراد گھروں سے نکلے۔

یہ بھی پڑھیں :

سویڈن میں قرآن پاک کی ایک بار پھر بے حرمتی، عراق نے سفیر نکال دیا

قرآن کریم کی بے حرمتی، او آئی سی میں سویڈن کا خصوصی ایلچی کا اسٹیٹس معطل

عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیے گئے شخص نے ستمبر 2020 میں لنکوپنگ کیتھیڈرل کے باہر ایک ویڈیو کلپ ریکارڈ کیا تھا جس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور پھر ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹوئٹر اور یوٹیوب پر شائع کیا۔

Sweden

DESECRATION OF THE HOLY QURAN IN SWEDEN

Swedish Police