نگراں وزیراعظم کی شپ یارڈز کی تعمیر کے منصوبے تیز کرنے کی ہدایت
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو شپ یارڈز کی تعمیر کے منصوبے تیز کرنے اور منصوبوں میں ماحولیاتی عنصر کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کردی۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت پاکستان میں بحری جہازوں کی تعمیر کے پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ملک میں شپ یارڈز کی تعمیر کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ بلوچستان میں سور بندر، ایسٹ بے، کپّراورپشو خان کے مقامات پر شپ یارڈز تعمیرکی جاسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
’نواز شریف کی وطن واپسی میں ڈیل اور ن لیگ کیلئے نرم گوشہ کا تاثر درست نہیں‘
رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو نکالنے کی قطعی طورپر کوئی بات نہیں کی گئی، نگراں وزیراعظم
عوام کے ٹیکسوں سے قومی اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں، نگراں وزیراعظم
نگراں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ملک میں مزید شپ یارڈز کی تعمیر کے عمل کو تیز کرنے اور منصوبوں میں ماحولیاتی عنصر کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی۔
انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو ساحلی علاقوں میں غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے مؤثرحکمت عملی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔
سابق ڈپٹی چیرمین نیب ظاہر شاہ وزیراعظم معائنہ کمیشن کے ممبر مقرر
دوسری جانب سابق ڈپٹی چیرمین نیب ظاہر شاہ کو وزیراعظم معائنہ کمیشن کا ممبر مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ظاہر شاہ کو معائنہ کمیشن کا ممبر تعینات کردیا جبکہ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ظاہر شاہ کو کنٹریکٹ بنیادوں پر 2 سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے، ظاہر شاہ نے طویل عرصے تک نیب میں خدمات سرانجام دیں۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم معائنہ کمیشن کے ممبر نعمان خان کا عہدہ سے استعفی منظور کرلیا گیا۔
Comments are closed on this story.