Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مبینہ آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے حوالے سے 342 کا سوالنامہ عدالت میں جمع

علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روکتے ہوئے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری
شائع 12 اکتوبر 2023 06:11pm
علی امین گنڈا پور۔ فوٹو — فائل
علی امین گنڈا پور۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں مبینہ آڈیو لیک کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کے حوالے سے 342 کا سوالنامہ عدالت میں جمع کروا دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج عبدالغور کاکڑ کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج سہیل شیخ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف مبینہ آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔

علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ وکیل صفائی ایمل مندوخیل عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے علی امین گنڈاپور کے حوالےسے 342 کا سوالنامہ عدالت میں جمع کروا دیا۔

وکیل صفائی نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روکتے ہوئے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

علی امین گنڈا پور کی ایک اور آڈیو لیک، پارٹی رہنما کو لوٹا قرار دے دیا

رانا ثناء اللہ نے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم دے دیا

عمران خان کا مقصد لاشیں گرانا ہے، رانا ثناء اللہ نے گنڈاپور کی آڈیو چلا دی

یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

pti

اسلام آباد

Ali Amin Gandapur

audio leak

district and session court