Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کے 500 بااثرمسلمانوں کی فہرست میں کئی پاکستانی شامل

فہرست میں عاصم منیر، نواز شریف، عمران خان سمیت کئی پاکستانی شامل
شائع 12 اکتوبر 2023 05:12pm

دنیا کے 500 بااثرمسلمانوں کی فہرست جاری کردی گئی، پاکستانی اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل اور الیاس قادری بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر نے دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

فہرست میں خدمت خلق، سائنس، ٹیکنالوجی، میڈیا۔ آرٹس اینڈ کلچر، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت تیرہ مختلف کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 500 با اثر مسلمانوں کے نام ہیں۔

پاکستان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نواز شریف، شہباز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، پاکستانی اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، امیر تبلیغی جماعت پاکستان مولانا نذر الرحمان اور سمیع یوسف بھی 500 بااثر مسلمان شخصیات میں شامل ہیں۔

بااثر مسلمانوں میں پروفیسر نقیب العطاس، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ترک صدر رجب طیب اردوان، مصری صدر الفتح السیسی، حماس کے سینئر رہنما اسماعیل ہانیہ بھی شامل ہیں جبکہ مصری فٹ بالر محمد صالح بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

world

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

COAS

imran khan

General Asim Munir

influential Muslims