Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: ہیلمٹ نہ پہننے پر 2000 کا جرمانہ، شہریوں کا مہنگائی کا شکوہ

مہنگا ہیلمنٹ خریدنا اور نہ پہننے پر جرمانہ بھرنا مشکل ہوگیا ہے، شہری
شائع 12 اکتوبر 2023 04:48pm
2000 challan for not wearing a helmet while riding a motorcycle - Aaj News

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکلوں سواروں پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہوشربا مہنگائی میں اب دو وقت کی روٹی کمائیں یا بھاری جرمانہ بھریں۔

موٹر سائیکل سوار ہو جائیں ہوشیار، اب ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 سو کے بجائے 2 ہزار کا جرمانہ ہو گا۔

ٹریفک پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر پھرتی دکھاتے ہوئے چالان بھی شروع کر دئیے، شہری بھاری جرمانوں پر بلبلا اٹھے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ 200 سے بڑھا کر جرمانہ 2000 کردیا گیا مہنگائی کے دور میں گزارا کرنا مشکل ہے ایسے میں مہنگا ہیلمنٹ خریدنا اور نہ پہننے پر جرمانہ بھرنا مشکل ہوگیا ہے۔

بھاری جرمانوں پر سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کہتے ہیں کہ ہمارا مقصد چالان نہیں بلکہ لوگوں کے جان کی حفاظت کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

لاہور : حکومتی پابندی سے ہیلمٹ کے ریٹ آسمان پر

لاہور میں ٹریفک کنٹرول کرنے والوں کی تعداد کتنی ہے؟

3 ہزار گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان

ٹریفک پولیس کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ اور کینال روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ہیلمٹ نہ پہننے پر زیروٹالرنس ہو گی۔

lahore

Punjab police

Motorcycle Helmets