Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

جماعت اسلامی نے بجلی کے بلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

نگران حکومت پالیسی فیصلے نہیں کرسکتی، جماعت اسلامی کا مؤقف
شائع 12 اکتوبر 2023 04:14pm

جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ میں بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کیخلاف درخواست دائرکردی ہے، جس میں مؤقف پیش کیا ہے کہ نگران حکومت ہے جو پالیسی فیصلے نہیں کرسکتی۔

جماعت اسلامی نے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاق، نیپرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیپرا بجلی ٹیرف کا تعین نیپرا قانون کیخلاف نہیں کرسکتا۔۔ کم نرخ پر بجلی فراہم نہ کرنا آئینی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ ایک طرف ماہانہ بنیادوں پربجلی کے بلوں پر ٹیکس بڑھایا جا رہا ہے، تو دوسری طرف ٹیکسٹائل صنعتیں بجلی کی کمی کی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس خلاف قانون ہے، قانون بلکل واضع ہے نیپرا بطورریگولیٹر پالیسی نہیں بنا سکتی، اس وقت نگران حکومت ہے جو پالیسی فیصلے نہیں کرسکتی، ایسی صورت حال میں عدلیہ ہی واحد ادارہ ہے جو اس معاملے پر نوٹس لے سکتی ہے۔

Jamat e Islami

electricity bill

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)