Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: ٹرین پٹری سے اترگئی، حادثے میں 4 افراد ہلاک

21 بوگیاں پٹری سے اترگئیں
شائع 12 اکتوبر 2023 04:06pm
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

بھارتی ریاست بہار میں ٹرین پٹری سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ٹائمز آف انڈیا اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرین دہلی کے آنند وہار ٹرمینل ریلوے اسٹیشن سے بدھ کو مقامی وقت کے مطابق رات تقریبا 9:35 بجے آسام کے کاماکھیا جنکشن کی جانب جارہی تھی۔

چار ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ایسٹ سینٹرل ریلوے کے جنرل منیجر ترون پرکاش نے ٹائمز کو بتایا کہ 21 بوگیاں پٹری سے اتر چکی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے بھی مرنے والوں کی تعداد چار بتائی، جبکہ ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

بھارت کے وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹرین کے پٹری سے اترنے کی ’بنیادی وجوہات‘ کی تحقیقات کی جائیں گی۔

ٰIndia

bihar