Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ بار میں فلسطین پر مظالم کیخلاف مذمتی اجلاس، وکلاء کی بڑی تعداد میں شرکت

فلسطینوں کے حق میں ریلی بھی نکالی گئی
شائع 12 اکتوبر 2023 03:48pm
تصویر: ویکی کامن/ فائل
تصویر: ویکی کامن/ فائل

فلسطین پر اسرائیل کی بربریت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار میں مذمتی اجلاس میں وکلاء کی بڑی تعداد میں شرکت کی، ہائیکورٹ کے احاطے سے جی پی او چوک تک فلسطینوں کے حق میں ریلی بھی نکالی گئی۔

وکلاء رہنما اشتیاق احمد نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک اکھٹے ہوں اور فلسطین سے متعلق لائحہ عمل طے کریں، ایران نے فلسطین کی مدد کی اس اقدام کو سراہتے ہیں.

اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم فوری اپنا موقف کلئیر کرے، جب ہم چھوٹے تھے تو یو این او کے بارے سنتے تھے کہ یہ تنظیم یہودیوں کے تحفظ کے لئے بنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جو بچپن میں باتیں سنیں وہ بالکل سچ ثابت ہوئی مگر مسلمانوں کی تنظیم کا کردار قابل مذمت ہے، اسرائیل کی ظلم و بربریت جاری ہے اور امریکا بھی اس کے ساتھ ہے۔

مزید کہا کہ نہایت افسوس کہ مسلمان کچھ نہیں کر رہے، آج بیت المقدس کے اوپر یہودی بم گر رہے ہیں اور مسلمان خواب غفلت میں پڑے ہیں، یہاں نگران حکومت افغان باشندوں کو نکالنے کے لئے تو کام کر رہی ہے۔

lahore