Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سول سیکرٹریٹ پراحتجاج کرنیوالے 100 کے قریب اساتذہ اور لیڈی ہیلتھ ورکرز گرفتار

پنجاب بھر میں اساتذہ نے تعلیم کا بائیکاٹ اور تالہ بندی کا اعلان کردیا
شائع 12 اکتوبر 2023 03:13pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لاہور میں پولیس نے اپنے مطالبات کے حق میں سول سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج کرنے والے 100 کے قریب اساتذہ اور لیڈی ہیلتھ ورکرکو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے اساتذہ میں رحمان باجوہ ،ڈاکٹر طارق کلیم، ملک امام دین اور زاہد شریف سمیت 90 اساتذہ شامل ہیں، جبکہ متعدد لیڈی ہیلتھ ورکرزکو بھی گرفتارکیا گیا ہے۔

گرفتار اساتذہ کو مختلف پولیس سٹیشنز میں رکھا گیا۔ پولیس نے گرفتار اساتذہ کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں روڈ بلاک کرنے کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

اساتذہ تنظیمی رہنماوں کا کہنا ہے کہ نگران حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے پنجاب بھر میں اساتذہ نے تعلیم کا بائیکاٹ اور تالہ بندی کا اعلان کردیا ہے۔

اساتذہ تنظیموں نے اساتذہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

lahore

Punjab police