Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی نے رضوان کی ٹویٹ پرتلملاتے بھارتی کو لال جھنڈی دکھا دی

بھارتی صحافی نے غزہ سے اظہارت یکجہتی کی ٹویٹ پر سوال اٹھایا تھا
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2023 02:14pm
تصویر: پاکستان کرکٹ
تصویر: پاکستان کرکٹ

سری لنکا کے خلاف میچ میں 131رنزناٹ آؤٹ کی شانداراننگزسے گرین شرٹس کی فتح میں اہم کردارادا کرنے والے محمد رضوان کی ٹویٹ بھی بھارت کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی۔ شکایت پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ہاتھ کھڑے کردیے۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہدف کے حصول والی اس تاریخی فتح کو رضوان نے ’غزہ کے بہن بھائیوں‘ کے نام کیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کی جیت میں اپنا حصہ ڈالنے پر خوشی کا اظہار کرنے والے رضوان نے فتح کا سہرا پوری ٹیم کے سر پرباندھتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ، ’یہ جیت غزہ میں ہمارے بہن اور بھائیوں کیلئے ہے‘۔

رضوان نے اس پوسٹ میں بھارتی شہر حیدرآباد میں گرین شرٹس کی مہمان نوازی اور حمایت پروہاں کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

جہاں پاکستان میں رضوان کو سراہا گیا وہیں بھارتی صارفین نے اس پوسٹ پر کھلاڑی پر تنقید کے ڈونگرے برسانا شروع کردیے اور پوسٹ کا موازنہ اس واقعے سے کیا جب آئی سی سی نے سابق بھارتی کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی کو انڈین آرمی سے متعلق دستانے پہننے سے منع کیا تھا۔

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے آئی سی سی کو دھونی والی بات یاد کرواتے ہوئے سوال کیا کہ اس کی اجازت ہے؟۔

اس پوسٹ پر تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے براہ راست ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم وکرانت نے خود ہی اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کی جانب سے غزہ سے اظہار یکجہتی کا معاملہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

آئی سی سی کے ترجمان نے انڈیپنڈنٹ اردو کو بتایا کہ، ’فرد اور متعلقہ بورڈ پرمنحصر ہے کہ وہ اپنے انفرادی پلیٹ فارم کس طرح استعمال کرنا چاہتے ہیں‘۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے بےبنیاد اعتراضات اٹھائے جانے کے باوجود پاکستانی صارفین نے رضوان کو اس اقدام پر خراج تحسین پیش کیا۔

ایک صارف نے محمد رضوان کی تصویر کے سات لکھ کہ ’ ایک ہی دل کتنی بار جیتو گے؟’

ابراہیم حنیف نے لکھا کہ جو بھارتی رضوان نے پر تنقید کر رہے ہیں، انہوں نے پوسٹ کا آخری حصہ چھوڑ دیا ہے، جس میں انہوں نے بھارتی شہر حیدر آباد کا شکریہ ادا کیا۔

عامر ملک نامی صارف نے تو وکرانت گپتا کو یاد دلایا کہ بھارتی کرکٹربھمرا کی اہلیہ نے آئی سی سی پریزنٹرہوتے ہوئے یوکرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تھا، مگر رضوان کا فلسطین کے ساتھ اظہاریکجہتیمسئلہ کُن ہے، یہ دوغلا پن ہے’۔

واضح رہے کہ پاکستان ورلڈ میں اپنا تیسرا میچ بھارت کے خلاف 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیل رہا ہے۔

Gaza

Muhammad Rizwan

Cricket World Cup

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023