Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل: بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے متعلق درخواست قبل از وقت قرار

کہیں نہیں لکھا کہ ملزم کو گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا جائے، نیب پراسیکیوٹر
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2023 02:22pm
Judgment reserved on Bushra Bibi’s arrest in Tosha Khana, and £190 million case - Aaj News

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے متعلق درخواست کو قبل از وقت قرار دے دیا گیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نیب کو بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں جب کہ نیب گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کا بھی پابند نہیں ہے۔

احتساب عدالت نےگرفتاری سے پہلے آگاہ کرنے اور بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت کو نمٹا دیا۔

اس سے قبل نیب پرایسکیوٹر مظفر عباسی، وکیل صفائی اور پی ٹی آئی وکلاء نے محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوکر دلائل دیے۔

وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے گرفتاری سے متعلق اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے احتساب عدالت میں جمع کروا دیے، لطیف کھوسہ نے کہا کہ جیسے اعلیٰ عدلیہ نے فیصلے کیے، ویسا ہی فیصلہ آپ سے بھی چاہتا ہوں۔

اپنے دلائل میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب قانون میں ایسی کوئی شک موجود نہیں۔ مظفرعباسی نے گرفتاری سے متعلق آصف علی زرداری کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کہیں نہیں لکھا کہ ملزم کو گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔

مظفر عباسی کا کہنا تھا کہ جس کا حوالہ وکیل لطیف کھوسہ نے دیا، اس کو میرے عدالتی حوالے نے غلط قرار دیا ہے۔

اس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ گرفتاری پر نیب کو چھپن چھپائی نہیں کھیلنی چاہیے، اگر گرفتاری مطلوب نہیں تو بشریٰ بی بی کی ضمانت کنفرم کردیں، وہ تو ہر قانونی حق استعمال کرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آڈیو لیک: بشریٰ بی بی اور سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب کا کیس ایک ساتھ سننے کا فیصلہ

غیرشرعی نکاح کیس: فردجرم کا معاملہ آیا تو بشریٰ بی بی کی حاضری ضروری ہوگی، عدالت

نیب پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ درخواستِ قبل از گرفتاری پہلے سے خدشے کا اظہار ہے، لہٰذا آج بھی کہہ رہے کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد گرفتاری سے قبل بشریٰ بی بی کو آگاہ کرنے اور ان کی گرفتاری کے نقطے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

accountability court

NAB

اسلام آباد

bushra bibi

tosha khana case

190 million pounds scandal