Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس: اینٹی کرپشن عدالت سے منظور پرویز الٰہی کی ضمانت غیر مؤثر

پراسیکیوشن ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق پرویز الٰہی کیخلاف کارروائی کر سکتی ہے، عدالت
شائع 12 اکتوبر 2023 11:32am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں اینٹی کرپشن عدالت سے منظور پرویز الٰہی کی ضمانت غیر مؤثر ہو گئی۔

پراسیکیوشن کی درخواست پر اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ضمانت کے حوالے سے اپنا فیصلہ واپس لیا۔

عدالت نے کہا کہ پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق پراسیکیوشن ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق کارروائی کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے ضمانت کی منظوری ہائی کورٹ کے فیصلے سے مشروط کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

اینٹی کرپشن کیس: پرویز الٰہی کا بریت کالعدم قرار دینے کیخلاف عدالت سے رجوع

پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن کے مقدمے میں بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

لاہور ہائی کورٹ نے پراسیکیوشن کی اپیل منظور کر کے جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کرنے کی اجازت دی تھی۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

anti corruption

LAHORE HIGH COURT (LHC)