Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کیلئے آسان شرائط پر قرضے دینے کی منظوری

مسلم فیملی آرڈننس کے تحت نکاح نامہ میں ختم نبوت حلف کی اندارج کی بھی منظوری
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 10:57pm

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے صوبے کے نوجوانوں کے لیے دی بینک آف خیبر سے آسان شرائط پر قرضے دینے کی منظوری دے دی۔

خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس نگران وزیر وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں پاڑا چنار میں پبلک لائبریری کے قیام کے لیے اراضی اور سرائے نورنگ میں جوڈیشل کمپلیکس کی قیام کی منظوری دے دی گئی۔

نگراں کابینہ نے مسلم فیملی آرڈننس کے تحت نکاح نامہ میں ختم نبوت حلف کی اندارج کی بھی منظوری دے دی۔

کابینہ نے صوبے کے ذمے وفاق کے 155 ملین ڈالر قرض کی ادائیگی کی توثیق نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کے حکم پر خیبرپختونخوا نگراں کابینہ کے 19 وزراء فارغ

چیف سیکرٹری فارغ، خیبرپختونخوا نگراں کابینہ میں 2 وزرا کا اضافہ

خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ پر ایک نظر، سیاسی افراد نکال دیے گئے

نگران صوبائی کابینہ کی جانب سے بینک آف خیبر سے آسان شرائط پر نوجوانون کے لیے آسان شرائط پر قرضہ دینے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

peshawar

Azam Khan

KPK caretaker CM

Caretaker Cabinet of Khyber Pakhtunkhwa

discount loan