Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اگلا نشانہ اسرائیل کا بن گوریون ائر پورٹ، غزہ بجلی سے محروم، شہداء کی تعداد ہزار سے متجاوز

صحافی، امدادی کارکن، طبی عملہ۔۔۔ اسرائیلی بمباری میں کسی کو نہیں بخشا گیا
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 11:42pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

بدھ کو جاری بیان میںفلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملے شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 1200 افراد شہید اور 5,184 زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں اور شمالی غزہ کے باشندے اسکولوں اور اسپتالوں میں پناہ کی تلاش میں ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ کی سرحد کے قریب فوج جمع کر لی ہے، جن میں تین لاکھ رضاکار بھی شامل ہیں۔

وزارتِ صحت نے منگل کو بتایا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں 260 بچے اور 230 خواتین شامل ہیں۔

وزارت نے یہ بھی کہا کہ حملوں میں چھ طبی اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوئے جبکہ آٹھ صحافی بھی مارے گئے۔

فلسطین میں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ ہفتے کے بعد سے غزہ میں اس کے عملے کے 9 ارکان ہلاک ہو چکے ہیں۔

صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی ان صحافیوں کے بارے میں معلومات جمع کر رہی ہے جو اسرائیل اور غزہ میں ہلاک، زخمی یا لاپتہ ہوئے ہیں۔ ابھی تک تنظیم نے غزہ میں ہلاک ہونے والے 7 افراد کی فہرست جاری کی ہے۔

فلسطینی ہلال احمر اور دو عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں تین فلسطینی پیرامیڈکس مارے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

امریکا کا ہمیشہ اسرائیل کی پشت پناہی کرنے کا اعلان

مصنوعی ذہانت پر انحصار نے اسرائیل کو مروا دیا، امریکی انٹیلیجنس ماہر کا تجزیہ

لندن انڈرگراونڈ ریل میں فلسطین اور اسرائیل کے حامیوں میں تصادم، سفارتخانے کے سامنے مظاہرے پر گرفتاریاں

غزہ انرجی اتھارٹی نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کا واحد پاور پلانٹ اب ایندھن کی کمی کی وجہ سے بند ہے۔

دوسری جانب حماس نے راکٹوں کا ایک نیا بیراج جنوبی اسرائیل کی طرف فائر کیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں، حملے سے عشقلون میں رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور کئی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔

حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے کو راکٹوں سے نشانہ بنا رہا ہے۔

اسرائیل میں حماس کے ہفتے کو ہونے والے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی ہے، اسرائیل نے بدھ کو حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے جواب میں لبنانی سرزمین پر بھی فضائی حملہ اور گولہ باری کی ہے۔

غزہ میں بجلی بند

غزہ کے واحد بجلی گھر میں ایندھن ختم ہونے کے بعد علاقے کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

ہفتے کو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کر کے اس کی بجلی، ایندھن، خوراک، سامان اور پانی کی سپلائی پر بندشیں لگا دی تھیں۔

اس کا مطلب ہے کہ غزہ کے لوگ اب بجلی کے لیے جنریٹرز پر انحصار کریں گے اور وہ بھی اس صورت میں اگر انھیں چلانے کے لیے ایندھن میسر ہو۔

Gaza

Hamas

Hamas Israel attack 2023

Israeli Air Strike

Ashkelon